ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیا گیا  

پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیا گیا  
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الٰہی کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ،عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

 قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں اینٹی کرپشن آفس سے لے جایا گیا۔

:پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی چودھری پرویز الٰہی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا، پنجاب اسمبلی جعلی بھرتیوں کیس میں  پہلے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اب ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے فیصلہ سنا دیا ،جب فیصلہ سنایا گیا پرویز الہی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود  ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer