سٹی 42: حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس ( ایل این جی) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے سسٹم پر 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
نظرثانی کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 18.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔