ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ احتجاج پر پولیس کارروائی کی خبریں بے بنیاد، ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

راولاکوٹ احتجاج پر پولیس کارروائی کی خبریں بے بنیاد، ترجمان آئی جی آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے راولاکوٹ میں احتجاج کے دوران پولیس حملے، شیلنگ اور فائرنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بعض شرپسند عناصر منظم انداز میں پرانی ویڈیوز اور غیر مصدقہ معلومات پھیلا کر عوام میں بے چینی پیدا کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دریک عیدگاہ میں جاری دھرنے پر پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر یا ویڈیو کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں تاکہ گمراہ کن یا اشتعال انگیز مہمات کا حصہ بننے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح امن و امان، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، جبکہ ہر معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔