ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس مسعود عابد نقوی کی ریٹائرمنٹ، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی تحلیل

جسٹس مسعود عابد نقوی کی ریٹائرمنٹ، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مسعود عابد نقوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی تحلیل کر دی گئی ہے، جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں نئی سات رکنی انتظامی کمیٹی آئندہ ہفتے تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نئی انتظامی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ کمیٹی میں سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی عدالت عالیہ اور صوبے بھر کی ضلعی عدالتوں سے متعلق انتظامی امور، پالیسی فیصلوں اور عدالتی انتظام و انصرام کے اہم معاملات کی نگرانی اور فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔