ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور وین میں غیر قانونی پارسل ملا تو فوری کارروائی، ریلوے حکام کا بڑا فیصلہ

پاور وین میں غیر قانونی پارسل ملا تو فوری کارروائی، ریلوے حکام کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان ریلوے نے پاور وین میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے ہیں۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ریلوے پولیس کو ٹرینوں کی پاور وینز کی باقاعدہ چیکنگ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں تاکہ دوران سفر کسی بھی غیر قانونی سامان کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ دوران سفر گشت پر مامور پولیس اہلکار پاور وین میں موجود سامان کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں کسی بھی قسم کا غیر قانونی سامان یا پارسل موجود نہ ہو۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاور وین میں کوئی مشکوک یا غیر قانونی پارسل موجود ہو تو اس کی فوری اطلاع کنٹرول روم کو دی جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد میں غفلت یا لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  پاکستان ریلوے کی تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ ہوئی تھی ۔

پانچ ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ پونے گیارہ ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد کردی گئی جبکہ اس سے قبل انہی ٹرینوں سے 8 ارب روپے کمائے جا رہے تھے۔

عوام، ملت اور قراقرم ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔میانوالی اور نارووال پسنجر بھی نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔ کامیاب آؤٹ سورسنگ پر وفاقی وزیرِ ریلوے  نے  سی سی ایم اور کمرشل ٹیم کو شاباش دی ۔

 اس سے قبل فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ بھی بہترین ریٹس پر کی گئی تھی۔فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال دس ارب سے زائد آمدن متوقع ہے ۔ 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا پاکستان ریلویز اسی سال پہلی بار ایک کھرب سے زائد ریونیو کمائے گا۔محنت کر رہے ہیں، ریلوے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔