ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات سستی، مگر مہنگائی برقرار، شہریوں کا مؤثر ریلیف کا مطالبہ

پٹرولیم مصنوعات سستی، مگر مہنگائی برقرار، شہریوں کا مؤثر ریلیف کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی نہ آ سکی، جس کے باعث شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

 عوام کا کہنا ہے کہ ایندھن سستا ہونے کے باوجود اس کے اثرات مارکیٹ میں نظر نہیں آ رہے۔

مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2,200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ اول کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت 605 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے,چاول 310 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ نامے سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ 14 روپے ہونے کے باوجود روٹی بیشتر علاقوں میں 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ سبزی اور ترکاری بھی مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول، سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔