ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کےشریک ہیں؛ محسن نقوی

یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کےشریک ہیں؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کےشریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے، آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے۔  

  محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کا کردار ایک معتدل، بصیرت افروز اور دانشمند قیادت کی مثال ہے۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تعمیری کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دیا تاریخی ظہرانہ پاک امریکہ تعلقات کی نئی بنیاد ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملی اور باہمی تعاون مضبوط ہوا۔  انہوں نے کہا کہ بحران کے لمحوں میں واشنگٹن کی متوازن حکمت عملی نے دوطرفہ تعلقات میں اعتماد و وقار میں اضافہ کیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلیے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے۔ دعا ہے کہ امریکہ کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔