ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ووٹر رجسٹریشن مہم، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز

ووٹر رجسٹریشن مہم، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا۔ 

پنجاب میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا۔ 

 الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اہل شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،  25اضلاع میں نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین اوور دیگرر ذرائع سے شناختی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ان اضلاع میں خاطر خواہ تعداد میں ایسی آبادی موجود ہے جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی ٹریننگ کا پہلا سیشن صوبائی الیکشن کمشنرآفس لاہور میں منعقد ہوا، ٹریننگ میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے شرکت کی۔ 

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ووٹر رجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کوکم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ نے ووٹررجسٹریشن کمپین فیز5 کے نام سے پلان مرتب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلان کے تحت پنجاب کے 25 اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا ۔ پلان پر عمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی ایس اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا ۔