ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دیدی

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مریم نواز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، جہاں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں.

شہباز شریف  نے کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان  کو انتقامی کارروائیوں پر وارننگ دیدی, انہوں نے کہا کہ وہ وقت دُورنہیں جب عمران خان سےایک ایک بات کاحساب لیاجائےگا ,لیگی رہنماؤں کاکہناتھاکہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ، سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کریں گے، سیاسی انتقامی کاروائیوں سے خوفزدہ ہونےوالے نہیں۔

نواز شریف سے ملاقات پر پابندی، لیگی کارکن بھپر گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف سے عام ملاقات پر پابندی پر لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے، لیگی بھپرے شیروں نے کوٹ لکھپت جیل میں داخلے کی کوشش کی جس پر لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے نواز شریف سے ملاقات پر پابندی کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے پاس جھوٹے الزامات ہیں، مسلم لیگ (ن) ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

Sughra Afzal

Content Writer