ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی اے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج

 ایم پی اے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) سوات میں پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نے بڑا ایکشن لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھرے بازار میں ایم پی اے علی شاہ نے ٹریفک پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا، ٹریفک پولیس اہلکار عزت علی کے مطابق ایم پی اے علی شاہ نے نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ دھکے بھی دیے،واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں تشدد کے ساتھ ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو گالیاں دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

 واقعے کو وردی کی تذلیل اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے،ٹریفک اہلکار عزت علی نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عوامی نمائندے قانون کے تابع ہیں یا قانون سے بالاتر؟

خوازہ خیلہ بازار میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نےا ایکشن لیتے ہوئے  تحریک انصاف کے MPA علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے خلاف FIR درج  کر لی ہے۔
سوات