ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا ایکشن! سڑک اور فٹ پاتھ کو اپنی ملکیت سمجھنے والوں کی شامت آگئی

بڑا ایکشن! سڑک اور فٹ پاتھ کو اپنی ملکیت سمجھنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں سڑک اور فٹ پاتھ کو اپنی ملکیت سمجھنے والوں کی شامت آگئی، انتظامیہ نے رعایت ختم کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف ایکشن لے لیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی دو روزہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق دکانوں کے باہر انکروچمنٹ قائم کرنے پر 91 ہوٹلز سمیت 3 سو 38 دکانیں سیل اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیل کی جانے والی دکانوں کے باہر سے ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات بھی ضبط کر لی گئیں، جنوبی میں سب سے زیادہ 284، شرقی میں 23 اور ضلع وسطی میں 14 دکانیں سیل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح ضلع کیماڑی میں 3، کورنگی میں 11، ملیر میں 1 اور غربی میں 2 دکانیں سر بمہر کی گئیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام دکانوں کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیل کی جانے والی تمام دکانوں کے باہر دوبارہ تجاوزات قائم کر دی گئی تھیں، انکروچمنٹ مافیا نے سڑک اور فٹ پاتھ کو اپنی جاگیر سمجھ لیا۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا، تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، تمام دکانداروں کو بار ہاں ازخود انکروچمنٹ ختم کرنے کی تنبیہ کی جا چکی ہے۔