ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خسرہ وبا بے قابو، 2معصوم بچیاں جاں بحق

خسرہ وبا بے قابو، 2معصوم بچیاں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)محکمہ ہیلتھ  سندھ کی غفلت اور  ویکسینیشن نظام ناکام ہونے کی وجہ سے کشمور کے مختلف علاقوں میں خسرہ وبا بے قابو ہوگئی۔ کشمور کے علاقے ڈکھن بنگلو  میں2معصوم بچیاں خسرہ وبا کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خسرہ وبا کے باعث جاں بحق ہونے والی بچیوں کے نام  ناز گل اور جیجل بیبی بتائے گئے ہیں۔ کشمور کے علاقے ڈکھن بنگلو  میں خسرہ وبا  تیزی سے پھیلنے لگا ہے ،جبکہ محکمہ صحت  اس حوالے سے خاموش تماشائی بن گئی ہے۔

علاقہ مکینوں  نےحکومت سے مطالبہ  کیا ہے کہ اب بھی متعدد بچے خسرہ میں مبتلا ہیں، جنہیں فوری طور پر ویکسینیشن کی جائے ، انہوں نے کہا ہے کہ وزیر صحت سندھ  اور ڈپٹی کمشنر کشمور کو فوری طور پر  جان لیوا خسرہ وبا کے پھیلنے کا نوٹس لیں۔