چوہدری پرویز الہی کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، تجارتی فروغ پر غور

چوہدری پرویز الہی کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، تجارتی فروغ پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہیٰ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، فلسطین اور بیت المقدس پر ایک موقف اور دو طرفہ باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل لاہور مجید صادقی دولت عبادی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلسطین اور بیت المقدس پر ایک موقف اور دو طرفہ باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 چودھری پرویزالٰہی نے مجید صادقی کو لاہور میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ رہنما ق لیگ کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں، پاک ایران دوستی جتنی مضبوط ہو گی خطے میں امن اتنا ہی مضبوط ہو گا۔

ایرانی قونصل جنرلکا کہناتھا کہ میں 18سال قبل پاکستان آیا تھا۔ اس وقت سے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے دوستانہ تعلقات ہیں، دوبارہ ان سے ملنے پر دلی خوشی ہوئی۔