ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر نے کہا ہے کہ یو اے ای کے محکمہ انصاف کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا رہا ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران سہیل ناصر نے کہا کہ نیب پر عوام، بیوروکریسی، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹیرینز کا اعتماد بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں نیب کو شدید تنقید کا سامنا رہا، تاہم اب احتساب کے عمل میں عزتِ نفس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کرپشن سے متعلق جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنا اور رقوم کی ریکوری ایک مشکل عمل ہے، کیونکہ کئی ممالک تعاون نہیں کرتے۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کی واپسی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

ڈی جی نیب امجد مجید اولک نے بریفنگ میں بتایا کہ نیب میں جعلی درخواستوں اور بلیک میلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جبکہ افسران کے احتساب کے لیے اندرونی احتسابی سیل قائم کیا گیا ہے جو تمام ریجنل دفاتر میں فعال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں نیب نے 6 ٹریلین روپے سے زائد کی ریکوری کی، جس میں اسلام آباد، کوہستان اور دیگر بڑے اسکینڈلز شامل ہیں۔ گلبرگ اسلام آباد میں کرپشن سے تعمیر کیا گیا ایک پرتعیش گھر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ جنگلاتی اور سرکاری اراضی کی بڑے پیمانے پر ریکوری کی گئی۔

ڈی جی نیب کے مطابق یو اے ای کے ساتھ معاہدے کے بعد بیرون ملک پاکستانی اثاثوں سے متعلق پیش رفت جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی۔