ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کیمبرج سسٹم اسکولوں کے طلبہ کیلئے اہم اعلان

 کیمبرج سسٹم اسکولوں کے طلبہ کیلئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیمبرج سسٹم سے منسلک اسکول اب طلبہ کو پرائیویٹ امیدوار بنانے پر مجبور نہیں کر سکیں گے۔

 سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کے خلاف سخت نوٹس لے کر طلبہ کا داخلہ منسوخ کرنا اور انھیں پرائیویٹ امیدوار بنانا غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق بغیر منظوری داخلہ پالیسی پر عمل کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، طلبہ سے فیس لینے کے باوجود انھیں امتحان سے روکنا قانون کی خلاف ورزی قرار دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن سندھ نے باضابطہ سرکلر جاری کرتے ہوئے ہیں نجی اسکولوں کو خبردار کیا ہے کہ تعلیمی کارکردگی کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ اور اساتذہ پر عائد ہوگی، کیمبرج امتحانات میں طلبہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

محکمے نے سختی سے کہا ہے کہ پرائیویٹ امیدوار بنانے کی پریکٹس فوری ختم کی جائے، ورنہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔