زاہد چوہدری: پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 8104 درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے۔
اس میرٹ لسٹ کو اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کے لیے علیحدہ علیحدہ جاری کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو کالج کی الاٹمنٹ میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ اس کے مطابق، پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سنٹرلائزڈ ایڈمشن کا عمل ہوگا۔
نجی میڈیکل کالجز کا میرٹ 80.3 فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ پہلی سلیکشن لسٹ 5 فروری کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کو کالج فیس جمع کرانے اور جوائننگ کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 دن دیے جائیں گے۔
امیدواروں کی سہولت کے لیے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس کی ہدایت پر سینئر فیکلٹی ممبرز کو داخلوں کے لیے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری سلیکشن لسٹ 10 فروری کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد مزید داخلوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔