ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

بارش اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

 شہر لاہور میں آج صبح سویرے سورج کی کرنیں بکھر گئیں، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ   آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جس سے موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شہر میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جہاں مجموعی فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے جن میں امریکی قونصلیٹ میں 238، جوہر ٹاؤن میں 255، ڈی ایچ اے میں 265 اور عسکری ٹین میں 206 کی آلودگی کی سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کراچی میں سرد موسم کا اختتام قریب ہے جہاں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ رات میں خنکی برقرار رہے گی۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے  ، کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں جزوی طور پر ابر آلود موسم ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 اپر دیر کے مختلف میدانی علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہےجبکہ پہاڑوں پر ایک بار پھر ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اپر دیر کے پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر لواری، ڈوگدرہ، گانشال گوالدئی اور عشیرئی کے پہاڑوں پر شدید سردی کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور ابر آلود موسم کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شہریوں اور سیاحوں کو سردی اور برفباری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تا ہم چترال، دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام ، کرم اور باجوڑمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ 

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے،اس دوران راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال ، سیالکوٹ،نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ  لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ ، ننکا نہ صا حب، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور حا فظ آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی توقع ہے۔

 بلوچستان   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا،سندھ کےصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔  گلگت بلتستان  اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔