قمرالزمان کائرہ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

قمرالزمان کائرہ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے 2020 کو تبدیلی کا سال قرار دیا کہتے ہیں کہ کسی سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے حکومت کو گھر بیجھیں کے، پی ٹی آئی کی اتحادی ق لیگ ہر حکومتوں کا ساتھ دیتی ہے اور یہ راز کی بات ہے، مہنگائی پر اپوزیشن کو اے پی سی کی ٹیبل پر آنا ہوگا اور تحریک چلانی ہوگی۔

پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کونسل کا اجلاس صدر قمرالزمان کائرہ کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمرالزامان کائرہ حکمران اتحاد پر بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو اتحادی بھی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، ق لیگ کس بات پر راضی ہوتی ہے یہ ایک راز ہے۔

قمرالزامان کائرہ بولے کہ 2020 تبدیلی کا سال ہوگا۔ حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اس پر متفقہ تحریک چلانی ہوگی۔

قمرالزامان کائرہ نے کہا کہ یوم کشمیر پر سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے مگر حکومت خاموش ہے جو دنیا کا ضمیر نہ جگا سکی۔