سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباددی ۔
وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ؛ ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ۔فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔
وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہء حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کئے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے ۔ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے.