جنید ریاض: بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیشِ نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے بجلی کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔
اس اقدام کا مقصد زائد بلز والے سکولوں کو فنڈز کے ذریعے ریلیف فراہم کرنا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے سکولوں سے تفصیلی معلومات طلب کر لیں۔
سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سالانہ کتنے بجلی کے یونٹس استعمال کرتے ہیں، اس کی فوری رپورٹ فراہم کریں,محکمہ نے دسمبر 2024 سے نومبر 2025 تک کے بجلی کے یونٹس کے استعمال کی تفصیلات طلب کی ہیں، تاکہ ہر سکول کی بجلی کی کھپت کا مکمل حساب کتاب کیا جا سکے۔ ساتھ ہی سکول سربراہان سے ہر ماہ کے بجلی کے بل کی کاپی بھی جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ معلومات اکھٹی کرنے کے بعد زائد بلز والے سکولوں کو فنڈز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا تاکہ سکول بغیر مالی مشکلات کے اپنی بجلی کی ادائیگی کر سکیں۔
اس اقدام سے نہ صرف سکولوں کے مالی مسائل حل ہوں گے بلکہ تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔