ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات کرنے کے احکامات جاری

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات کرنے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات کرنے کے احکامات جاری، ڈاکٹر خالد محمود کو فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں تین سال کیلئے ڈین تعینات کیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈاکٹر خالد محمود کو ڈین تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے وہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔

 انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا امریکا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ، پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی نگرانی میں نو پی ایچ ڈی اور بیس ایم فل سکالرز نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer