سٹی 42:مسلسل بارشیں : سیلاب کا خدشہ،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ، کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گجرات، کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے اورنارووال، لاہور اور فیصل آباد کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان جبکہ سندھ کے اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحا ل کا خدشہ ہے ۔
میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلاب کا خدشہ ہے ۔ چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بنوں، لکی مروت، میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ کوہاٹ، مردان، صوابی، کرک، ہنگو، خیبر، کرم، میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔شمالی وزیرستان، شانگلہ اور پشاور کے ندی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے
بلوچستان کے ژوب، بارکھان، زیارت، موسیٰ خیل، دکی اور بالخصوص دریائے ناری اور دریائے لہڑی کے علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے ۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔غذر، یاسین، اشکومن، تانگیر، داریل، دیامر، استور، گانچھے، ہنزہ اور گلگت کے دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے
چپورسن، شمشال، خنجراب، شنگو، روپال، داریل، تانگیر اور بگروٹ گاہ سمیت متعدد مقامی آبی گزرگاہیں میں بہاؤ کی شدت کی اضافہ متوقع ہے ۔آزاد کشمیر کے باغ، مظفرآباد، ہٹیاں بالا، بھمبر، راولاکوٹ، پلندری اور کوٹلی کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔ مقامی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں ضروری وسائل پیشگی منتقل کرنے اور محفوظ انخلا کے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت ہے ۔عوام سیلابی نالوں، زیر آب سڑکوں، پلوں اور تیز آبی بہاؤ کو عبور کرنے سے گریز کریں اور جاری کردہ ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔
سیلابی خطرے سے دوچار آبادیوں کے رہائشی، سیاح اور مسافر ندی نالوں اوردریا کے کناروں سے دور رہیں۔مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے کے ریلوں اور اچانک آنے والے سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔سفر سے پہلے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں، اگر شدید بارش یا کسی بھی ممکنہ خطرے کی وارننگ جاری ہو تو غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
سیلابی پانی یا تیز بہاؤ کو پیدل یا گاڑی کے ذریعے ہرگز عبور نہ کریں۔یاد رکھیں، تیز بہاؤ والا پانی خواہ کم گہرا ہی کیوں نہ دکھائی دے، انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور انسانوں یا گاڑیوں کو بہا لے جا سکتا ہے۔مون سون کے دوران برساتی ندی نالوں کے بہاؤ میں اچانک شدید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایسے علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں اور تیز بہاؤ والے پانی کے ریلوں سے دور رہیں۔
سفر کے دوران اپنے ساتھ پینے کا پانی، خشک خوراک، ٹارچ، ابتدائی طبی امداد کا سامان، پاور بینک اور ہنگامی رابطہ نمبرز ضرور رکھیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کریں، متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں پر سفر سے مکمل گریز کریں۔