امانت گشکوری : تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیاجس میں ان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
خط میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیکر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیاگیاہے،خط کے متن کے مطابق عوام سے اربوں لوٹ لیے گئے اور تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں،حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے،یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت میں ذاتی کاروبار کو فائدہ دینے کی بدترین مثال ہے۔
خط محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیاہے۔