فارن فنڈنگ کیس؛ حکومت کا سپریم کورٹ ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ   

کابینہ اجلاس،ای سی ایل،عمران خان،ممنوعہ فنڈنگ،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا ہے، فارن فنڈنگ کیس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، اکبر ایس بابر پٹیشن لے کر گئے تھے،حکومت نے سپریم کورٹ ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا ہے،8 سال گزرنے کے باوجود تحریک انصاف نے جواب نہیں دیا، الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا ہے، فارن فنڈنگ کیس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، اکبر ایس بابر پٹیشن لے کر گئے تھے، الیکشن کمیشن میں سٹیٹ بینک نے ریکارڈ پیش کیا۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،تحریک انصاف غیرملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے۔