ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف نائن یا ایچ نائن میں احتجاج کی صورت میں قواعد اور رولز کی پابندی کرنا ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ نادرہ چوک ریڈ زون میں ہے اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، البتہ پی ٹی آئی ایف 9 پارک یا ایچ 9 گراؤنڈ میں جلسہ کر سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ریڈ زون میں جلسے اور احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے نادرہ چوک پر جلسے کے لیے اجازت کی درخواست  کی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔