روزینہ علی : این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں مزید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اس کے علاو ہ اگلے 12سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے ۔
پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، گوجر خان، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ اورمنڈی بہاؤالدین میں اگلے 12سے 24 گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ناروال، سرگودھا،جھنگ، فیصل آباد،لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،بورے والا، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورمیں بھی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت،گھانچے، استور، دیامر،خرمنگ، شگر، غزر، نگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی،پونچھ،کوٹلی، میر پور، بھمبر، اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، زیارت،قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی،نوشکی، خضدار، آواران،واشک، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہواؤ ں سمیت بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان، مسافر احتیاط کریں۔ پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں ۔ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں۔ سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔