ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کا عوام کے نام اہم ترین ویڈیو پیغام جاری

 کمشنر لاہور کا عوام کے نام اہم ترین ویڈیو پیغام جاری
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)کورونا وائرس کے بڑھتے کیس اور اموات میں اضافہ، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےکورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین ایس او پیز کے مطابق کرنے کے لئےعوام سے خصوصی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکورونا وائرس کی حالیہ لہر خطرات صورت حال اختیار کر چکی ہے، روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اپنے پیاروں کو اس دنیا سے رخصت کرنا یقینا انتہائی کرب ناک ہوتا ہے۔کمشنر لاہورنے کہا ہے کہ دکھ، تکلیف اور آزمائش کی اس گھڑی میں انتظامیہ تمام دکھی خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے، ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے شہید ہونے والوں کی تدفین کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ایس او پیز کے مطابق تدفین کو یقینی بنانے اور لواحقین کی مدد کیلئے انتظامیہ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر خدانخواستہ کسی کاعزیز کورونا وائرس سے شہید ہو ،تو ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں، تدفین کے لئےموجود خصوصی ٹیموں کی مدد لے کر کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  کمشنر لاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کورونا خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی اور اسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کیا جائے گا۔کورونا خلاف ورزی پر بند ہونے والے کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والا لاک ڈاؤن کے اختتام تک بند رہے گا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer