ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور ان ایکشن; 11 اپریل تک کاروبار بند کرنے کا حکم

Cap (R) Usman Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے خبردار ہوشیار ، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔
 کمشنر لاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کورونا خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی اور اسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کیا جائے گا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا خلاف ورزی پر بند ہونے والے کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والا لاک ڈاؤن کے اختتام تک بند رہے گا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو حالات بدترین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنے والے قوم کی زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer