حافظ شہباز علی: پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ پینل نے کھلاڑیوں کی لاپرواہی، فرنچائز کی نرم رویے کو پی ایس ایل ملتوی ہونے کی وجہ قرار دیدیا۔
پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ پینل نے وجوہات پر مبنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میِں پینل نے تمام ذمہ داران کا تعین کیا ہے، کھلاڑیوں نے بائیو ببل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر پی سی بی کے نرم رویے کے باعث کھلاڑیوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں ہونے والے مختلف نجی پروگرامز بھی کورونا پھیلنے کا باعث بنے، فرنچائز نے بھی مناسب طور پر ذمہ داری نہیں نبھائی، اگر پہلا کیس مثبت آنے پر اقدامات کرلئے جاتے تو موجودہ حالات سے بچا جا سکتا تھا۔پینل نے مستقبل کے حوالے سے بائیو ببل کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی دی ہیں۔
یاد رہے سلام آبادیونائیٹڈ کے ایک غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس پر کھلاڑی کو سکواڈ سے الگ کرکے قرنطینہ کردیاگیااور تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے جارہےتھے۔ صورت حال بگڑنے پر پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد لیگ کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
میچز ملتوی ہونےپر لاہور کے شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ایس ایل سکس کے 14 میچز ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ 20 میچز ملتوی کردیئےگئے۔قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے میچز بھی مارچ میں ملتوی کیے گئے تھے۔