سٹی 42: عید میلاد النبیﷺ پر سندھ حکومت نے 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، اتوار کی چھٹی کے بعد تین روز کی چھٹیاں ملیں گی ۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 اور 6 ستمبر کو سندھ کے سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبیﷺپر سندھ میں 5 اور 6 ستمبر کو تعلیمی ادارے، دفاتر بند ہوں گے۔ یعنی جمعہ اور ہفتے کی دو چھٹیاں دی گئیں ، جبکہ اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے سرکاری ملازمین 3 دن کی چھٹیاں انجوائے کریں گے ۔
پنجاب حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کی ایک چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سرکاری ملازمین اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے دو دن چھٹی کریں گے ۔
وفاق میں چونکہ پہلے ہی ہفتے اور اتوار دونوں دن چھٹی ہوتی ہے مگر پھر بھی نوٹیفیکشن جاری ہونے سے دیگر طبقہ بھی دو دن کی چھٹیاں انجوائے کرسکے گا۔
