ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کب ہوگا؟ تاریخ آگئی

پنجاب؛ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کب ہوگا؟ تاریخ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو ہوگا۔ 

ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے 12 شہروں میں لیا جائے گا۔ اس سال پنجاب میں 50,458 اُمیدواروں نےایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ 

یو ایچ ایس اور محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردیں۔ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ایم ڈی کیٹ کی تیاریوں کیلئے مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے دن لاہور سمیت 12 شہروں میں 26امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا۔ ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سیکورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ 

 محکمہ داخلہ پنجاب کو ٹیسٹ والے دن امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے درخواست دے دی گئی۔ اس کے علاوہ امتحانی عملے کی تعیناتی کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔ 

امتحانی مراکز پر سخت سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کیلئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔ 

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے یو ایچ ایس میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔ امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے سینئر فیکلٹی کو ڈیوٹیاں تقویض کردی گئیں۔ تمام امتحانی عملے کی سکیورٹی کلیئرنس بھی کروائی جارہی ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور تمام تیاریوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔