ویب ڈیسک : جاپانی حکومت نے ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کو اچھی خبر سنادی، تاہم پروگرام میں شمولیت کے لیے ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔
پاکستان میں جاپان ویزے کے لئے خواہش مند افراد کے لئے جاپان فاونڈیشن کی جانب سے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروادیا گیا ہے. اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔
ٹیسٹ کی تاریخیں 4 اکتوبر، 11 اکتوبر، 1 نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں جبکہ امتحان کا انعقاد ایس کانز اسکول آف اکاوٴنٹنسی، ایف-8 مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق اس ٹیسٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 500 امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، یہ امتحان جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جاپانی حکومت کے اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔