فواد چوہدری کرکٹ کے میدان میں بھی چھا گئے؛ ویڈیو وائرل

Fawad Chaudhry, is playing cricket
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سیاست کے بعد کرکٹ کےمیدان میں بھی چھا گئے،سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی ایک مقامی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بولر کی گیند پر کہیں عمدہ شاٹ کھیل کر رن کے لیے بھاگتے دیکھا گیا تو کہیں چھکا مارتے دیکھا گیا۔

ایک اور ویڈیو میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چوکے چھکے چھڑوا دیے ہیں، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کرنا کیا ہے، لاکھوں کروڑوں اور ہیروں کی انگوٹھیوں سے شروع ہونے والے کرپشن کے الزامات توشہ خانہ تک پہنچے۔

ان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگائیں، اب کہتے ہیں پانی کی بوتلیں چوری ہوئیں۔لانگ مارچ کے لیے نوجوان تیاری کررہے ہیں ،ہفتے اتوار تک کال دے دی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer