ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ الیکشن، خواجہ حسان کے خواب چکنا چور، شہزاد وسیم سینیٹر منتخب

سینیٹ الیکشن، خواجہ حسان کے خواب چکنا چور، شہزاد وسیم سینیٹر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو شکست، پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم سینیٹر منتخب ہوگئے، شہزاد وسیم نے 181 ووٹ جبکہ خواجہ احمد حسان 169 ووٹ حاصل کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور کی خالی نشست پر ضمنی  الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ  ہوئی  ۔  سینیٹ کی سیٹ کیلئے تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور نون لیگ کے خواجہ احمد حسان  کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ پنجاب اسمبلی کے ٹوٹل ارکان اسمبلی 353 ہیں جس میں سے  352ارکان نےووٹ کاسٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی تعداد 174، مسلم لیگ( ن) کے ارکان کی تعداد 159، پیپلز پارٹی کے ممبران کی تعداد 7 اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد وسیم نے پنجاب اسمبلی کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی،فتح  پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔

یادرہے کہ سینیٹ کی نشست  چودھری محمد سرور  کے گورنر بننے پر خالی ہوئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer