ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز پنجاب کے 32 سو صحافیوں کو انکی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں: عظمیٰ بخاری

مریم نواز پنجاب کے 32 سو صحافیوں کو انکی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عالمی یوم آزادی صحافت پر تمام میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی کے لیے موسم کی سختیاں برداشت کرنے والے اصل صحافت کے ہیروز ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت اور پروفیشنل جرنلسٹس کے لیے سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز ہے، جس کی بھرمار نے صحافت کو نقصان پہنچایا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مریم نواز کی حکومت نے پہلی مرتبہ صحافیوں کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز پنجاب کے 32 سو صحافیوں کو ان کی چھت فراہم کرنے جا رہی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی بیٹیوں کی میرج گرانٹ اور ہیلتھ گرانٹ ڈبل کی گئی ہے اور میڈیا ورکرز پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔