کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے افسران کی پیشہ ورانہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کسٹمز افسران کو ہائر ٹائم سکیل دینے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 16 کے سپرنٹنڈنٹ کسٹمز، پرنسپل اپریزر اور سپرنٹنڈنٹ پریوینٹو افسران کو گریڈ 17 میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ اقدام فنانس ڈویژن کی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ افسران کی ترقی کا حتمی فیصلہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا اس سلسلے میں اہل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس (پی ای آرز) اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروائیں۔
علاوہ ازیں فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ افسران کے خلاف کسی بھی انکوائری یا مقدمے کے نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے، جبکہ ایف آئی اے اور نیب کیسز سے متعلق کلیئرنس بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔