جمال الدین:انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو، کہا ملک کی صورتحال دیکھیں محب وطن شہریوں پر مقدمات بنائے گئے، ہمارا لیڈر بانی پی ٹی آئی ،اعجاز چوہدری ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر اسیران جیلوں میں ہیں، وہ جیلوں میں کیوں ہیں ان کی ایک غلطی ہے، انہوں نے پاکستان اور جمہوریت کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انڈیا جنگی مشقیں کررہا ہے، شہباز شریف نے تقریر کی کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے، بھارت کو جو میسج جانا چاہے تھا وہ نہیں گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے جو کہا تھا ہم بات بعد میں کرینگے پہلے اپنا وار کرینگے، ہمیں واضح پیغام دینا ہوگا کہ اگر انڈیا نے ادھر آنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم اپنا نیوکلئیر پروگرام سے جواب دینگے۔
اگر انڈیا نے کسی ہمارے علاقے میں حملہ کیا تو اس علاقے میں آنے والے جنگی جہازوں کی ائیر پژ ہو تباہ کرکے دم لیں گے، واضح اور ٹھوس انڈیا کو پیغام دینا چاہیے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جہنوں نے ہم پر تشدد کیا ان کی جو ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، ہم لوگ یہی توقع کریں گے کہ ویگو ڈالوں پہ بم بارود باندھ کے وہ جا کے ہندوستان کے ٹینکوں کے ساتھ اپنے ویگو ڈالے ضرور ماریں گے، وہاں پہ ہمیں جوہر دکھائیں گے کتنے بہادر ہیں۔