ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین اساتذہ کا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف،20 اساتذہ برطرف

خواتین اساتذہ کا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف،20 اساتذہ برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :خواتین اساتذہ کا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نازیہ کرامت نے سکولوں سے مسلسل غیر حاضر 20 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق اساتذہ کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے انکو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے،برطرف ہونے والے اساتذہ میں مصباح مصطفی ، عین الصبا ' حافظہ گل نشین اور فریحہ بشارت شامل ہیں۔اسی طرح آئمہ شاہد ، فرحین آفاق، انیلہ قمر ، ثنا گلزار ، ردا زنیب اور سائرہ یونس کا نام بھی شامل ہیں۔

دیگر خواتین اساتذہ  میں حمیرا تاج، صائمہ ، حمیرا تبسم ، ہما ادریس ، نورین رفیع ، مریم جاوید ، زوبیہ خادم ، فروہ رشید ، ثنا غفور شامل ہیں۔ذرائع کیمطابق ان میں اکثر خواتین اساتذہ بیرون ملک مقیم یا اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دوسرے محکموں میں جاب کررہی تھی۔

ڈی ای او ایلمنٹری ناذیہ کرامت کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ سکول وزٹ کے دوران مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔انکا کہنا تھا کہ فرائض سے غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔