ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کا سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

 پاکستان پیپلز پارٹی کا سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سردار سلیم حیدر کا بطور گورنر پنجاب آج رات نوٹیفکیشن جاری ہونے کا  امکان ہے۔

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 1970ء میں ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاﺅں ڈھرنال میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم بورڈنگ اسکول تلہ گنگ اور میٹرک راولپنڈی سر سید اسکول سے کیا۔  سردار سلیم حیدر خان نے ایف اے اور بی اے گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاﺅن سے کیا۔

2008ءکے الیکشن میں سردارسلیم حیدر خان ضلع اٹک کے حلقہ 59 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ،   سردار سلیم حیدر خان وزیر مملکت برائے دفاعی پیدوار بنے اور کالج کے زمانے سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے عہدہ کےلیے قمر زمان کائرہ اور مخدوم احمد محمود کے ناموں پر بھی غور کیا  تاہم پارٹی کی قیادت  سردار سلیم حیدر کے نام پر متفق ہوئی۔ آج ان کو  پنجاب کا گورنر  کو نامزد کیا گیا۔