پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی درخواست دائر

 پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخوں پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔

  الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کے لیے تاریخ دے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کر رکھا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کرطے شدہ قانون کو تبدیل کیا لہٰذا سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-05-03/326482_1560292_updates.jpg

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-05-03/326482_1975269_updates.jpg

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ عدالت اپنا 14 مئی کو الیکشن کا حکم واپس نہیں لے گی۔


 

Ansa Awais

Content Writer