ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے کا بُلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے کا بُلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ریلوے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے  بُلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

وزیر ریلوے حنیف عباسی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی اس دوران ان سے بُلھے شاہ مسافر ٹرین بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ بُلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے قصور تا پاکپتن روٹ پر دوبارہ چلے گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین 15 نومبر 2011 کو معطل کی گئی تھی، ٹرین روٹ میں قصور، عثمانوالہ، کنگن پور، منڈی احمد آباد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ملاقات میں قصور میں 25 ایکڑ اراضی پر پارک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، پارک منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر اور وزیر مملکت کے حلقے میں قائم ہوگا۔ اس کے علاوہ قصور ریلوے اسٹیشن کی بیوٹی فکیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔