ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

 سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستانی سفارتخانہ ریاض کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی شہری پرسکون اور سعودی حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ 

 پاکستانی سفارتخانہ ریاض نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کیخلاف یا متصادم سوشل میڈیا پوسٹس سے گریز کیا جائے، پاکستانی سفارتخانہ ریاض 24 گھنٹے متحرک، ایئر پورٹ اور سفارتخانے میں خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔ 

  ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانہ جدہ سے رابطہ کیا جائے۔   پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق ریاض سفارتخانہ اور جدہ قونصل خانہ کے ہیلپ لائن نمبرز بھی ایمرجنسی کیلیے فعال ہیں۔

 پاکستانی سفارتخانے کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات پر مشتمل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارت خانے یا جدہ میں قونصل خانے سے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 پاکستانی سفارت خانہ، ریاض

 لینڈ لائن:  +9660114887272، +9660114884111، +9660114884222

 موبائل: +966576284980، +966560505030

 پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ

 لینڈ لائن: +966126689149، +966126692371

 موبائل: +966590008295، +966536617573