سٹی 42: بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، خطے مین سکیورٹی کے معاملات کو زیر بحث لائے گے ۔ اپوزیشن لیڈر سے حکومتی وفد کی ملاقات جاری ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی شرکت کیلئے بلایا گیا ہے۔دنیا میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہم بھی نیوکلئیر اسٹیٹ ہیں ۔بطور اپوزیشن ہم نے بھی ایک رول پلے کرنا ہے۔ہم نے عوام کے احساسات اور جذبات کو حکومت کے نوٹس میں لانا ہے۔کیا آپ اجلاس میں شرکت کیلئے اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات واضح ہیں ایوان کے اندر اور باہر فیصلہ محمود اچکزئی کا ہو گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے باہر آ رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا اللہ کرے آجائیں ۔
ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ وزیراعظم ہاوس جائیں گے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اجلاس چل رہا ہے ۔جعفر ایکسپریس واقع پر ہم نے ضرور کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے
ایک اور سوال کیا گیا کہ مفاہمت کریں گے یا مزاحمت؟
بیرسٹر گوہر نے کہا سیاست میں دونوں چلتے رہتے ہیں لیکن جب قومی سلامتی سٹیک پر ہو تو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔