ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں امن و امان کی صورتحال: حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

خطے میں امن و امان کی صورتحال: حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرتے ہوئے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بریفنگ وزیر اعظم ہاؤس میں دی جائے گی۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کل 11 بجے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو شرکت کی دعوت دی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا ہے۔

قبل ازیں حکومت کی طرف سے اپوزیشن اتحاد کو دعوت دینے حکومتی وفد پہنچا، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچے۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کویت میں 1 لاکھ 2 ہزار , عمان میں 3 لاکھ 82 ہزار , بحرین میں 134 ہزار , متحدہ عرب امارات میں 2.1 ملین  ,قطر میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ہیں ، سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی موجود ہیں, ایران میں کل تعداد 35 ہزار پاکستانیوں  کی موجود ہے ۔ جن کوواپس لانے کی کوشش کی جار رہی ہے ۔ 

اسحاق ڈار کے مطابق ایران پر امریکی حملے کی سب سے پہلے ہم نے مزمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک میں میرے خیال میں صرف ہم ہیں جنہوں نے ایران پر امریکی حملے کی مزمت کی ۔ ایران نے خلیج ممالک میں امریکی بیسسز کو نشانہ بنایا۔