ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتحاد ریل ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

 اتحاد ریل ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔  

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا،  پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات  کی اتحاد ریل کے درمیان اہم  معاہدے کے بعد  ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری  کے ذریعے ملک معاشی  استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ان تمام  اقدامات کی بدولت  پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوگی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اسٹریٹجک شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے  متحدہ عرب امارات کے ساتھ  اقتصادی تعلقات  کی مضبوطی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔