ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا وزیر خزانہ مستعفی ہونے جارہے ہیں؟بڑی خبرآگئی

کیا وزیر خزانہ مستعفی ہونے جارہے ہیں؟بڑی خبرآگئی
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے استعفے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی کیا ہے؟اس سوال پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ 4 بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟

صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟صحافی نے سوال کیا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟

اس بات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر شبر زیدی کو جیل میں ہونا چاہیے۔