ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پی پی سے مشاورت؛ وفاقی بجٹ بدھ، 10 جون کو پیش کیا جائےگا

نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پی پی سے مشاورت؛ وفاقی بجٹ بدھ، 10 جون کو پیش کیا جائےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے وفاقی بجٹ سے قبل معمول کی مشاورتی ملاقات کی۔ اور اس مشاورت میں طے پایا کہ وزیر اعظم کو  تجویز دی جائے گی کہ وفاقی بجٹ 10 جو ن کو پیش کیا جائے ۔

ترجمان نائب وزیر اعظم کے مطابق ملاقات میں موجودہ اخراجات اور ترقیاتی اخراجات کی ترجیحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ان میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی بھی شامل تھا۔اس کے علاوہ مالی سال 2026–2027 کے لیے مالیاتی استحکام، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جامع و ہمہ گیر اقتصادی ترقی سے متعلق وسیع تر اقتصادی ترجیحات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ سفارش کرنے پر اتفاق کیا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تجویز دی جائے کہ مالی سال 2026–2027 کا وفاقی بجٹ بدھ، 10 جون کو پیش کیا جائے

اجلاس میں سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شریک ہوئے اجلاس میں سندھ کے وزیرِ آبپاشی جام خان شورو، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ بھی شریک ہوئے

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ امداداللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔