سٹی42: بانی نے کہا ہے میں اب پیٹرن ان چیف ہوں اور میں ہی پی ٹی آئی کی قیادت کروں گا۔ یہ بات اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور پی ٹی آئی کے لیڈروں نے جیل میں عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کے بعد میڈیا کیمروں کے سامنے بتائی۔
یہ واضح نہیں کہ پی ٹئی آئی کے پارٹی آئین میں تو کسی ""پیٹرن ان چیف" کا کوئی عہدہ ہے ہی نہیں تو پارٹی کے آئین کو کون بدلے گا اور "پیٹرن ان چیف کا عہدہ" بنا کر اس عہدے کو پارٹی کو Lead کرنے کا اختیار کون دے گا۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین اور دوسرے عہدیداروں کے "انٹراپارٹی الکشن" میں انتخاب کو چمکنی میں ایک ویرانے میں چند افراد کی موجودگی میں کئے گئے مبینہ "انٹراپارٹی الیکشن" کے کچھ ہی دیر بعد الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ بیرسٹر گوہر اور ان کے ساتھ "بلامقابلہ منتخب" قرار دیئے گئے ولگ واقعی پی ٹی آئی کے جائز منتخب عہدیدار ہیں بھی یا نہیں۔
چمکنی والے "انٹراپارٹی الیکشن" سے پہلے پی ٹی آئی کے لوگوں نے ایک انٹراپارٹی الیکشن کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا اور نئے سرے سے پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
کسی منتخب عہدیدار کی عدم موجودگی میں پی ٹی آئی کے بانی کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے آئین میں ترمیم کرنے کا بظاہر کوئی قابلِ عمل طریقہ سامنے نہیں۔