ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:جی سی یونیورسٹی میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز 

لاہور:جی سی یونیورسٹی میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: جی سی یونیورسٹی میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز  ہو گیا،کمپیوٹر سائنس اور لاء سمیت 55 مضامین میں داخلے جاری ہیں۔

 ترجمان ذرائع :یونیورسٹی نے 39 مضامین مین کیمپس جبکہ 16 مضامین نیو کیمپس میں آفر کئے۔دونوں کیمپس کے درمیان طلباء کو بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔جی سی یو نے رواں سال فارمیسی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بھی داخلے آفر کئے۔یونیورسٹی نے درخواست فیس میں بھی کمی کر دی ہے۔آن لائن درخواست کے نظام کو مزید آسان بنایا گیا ۔

سپورٹس کوٹے کے امیدوار ایک ہی فیس پر مختلف گیمز کے ٹرائلز دے سکیں گے۔وائس چانسلر نے ایوننگ اور مارننگ پروگرامز کی علیحدہ درخواست فیس کو بھی ختم کر دیا۔یہ تمام اقدامات طلباء کی سہولت کے لیے کیے گئے ہیں۔

داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 جون مقرر کی گئی۔داخلے کیلئے تحریری ٹیسٹ 21 اور 22 جون کو منعقد ہوں گے۔طلباء کی سہولت کیلئے 8شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز کا انعقاد کیا جائے گا، رواں سال ملتان،فیصل آباداور سرگودھا میں بھی نئے سینٹرز کا قیام کیا گیا۔