سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ سندھ میں صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش توقع ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
بھکر اور کوٹ ادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
ڈیرہ غازی خان ، دادو، جیکب آباد ، سبی ، منڈی بہاوالدین ، گوجرانوالہ ، نور پور تھل میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
بہاولنگر ، موہنجو داڑو ، ڈیرہ اسماعیل خان ، حافظ آباد ، نارووال ، سرگودھا ، جہلم ، جوہر آباد ، لیہ ، خانیوال اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ